سائٹ تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ،20لاکھ روپے مالیت کا قیمتی زیور و سامان لوٹ لیا

جمعرات 9 مئی 2024 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) سائٹ تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ،20لاکھ روپے مالیت کا قیمتی زیور و سامان لوٹ لیا ،پولیس نے چارمشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق تھانہ سائیٹ ایریا کی حدود رنگ روڈ میں پانچ سے زائد مسلح افراد نے کار کو روک کر لوٹ مار کی مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار خواتین سے زیورات، 45 ہزار کیش موبائل فون اور زیورات تقریبا 20 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پرانہ سکھر کے رہائشی اختر علی نے سائیٹ تھانے پر واقعہ کی این سی درج کرائی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چار مشکوک افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں