آن لائن کاروبار صرف 5 فیصد تاجر کر سکتے ہیں، صدر سکھر اسمال ٹریڈرز

پیر 27 اپریل 2020 21:58

آن لائن کاروبار صرف 5 فیصد تاجر کر سکتے ہیں، صدر سکھر اسمال ٹریڈرز
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2020ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے حکومت کی جانب سے آن لائن کاروبار کی اجازت پر کہا ہے کہ آن لائن کاروبار صرف 5فیصد تاجر کرسکتے ہیں جبکہ بقیہ 95 فیصد تاجروں کا آن لائن کاروبار سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے، کپڑے، جوتوں، جیولری، گارمنٹس، کاسمیٹکس سمیت دیگر اشیاء کی خرید و فروخت آئن لائن سسٹم کے ذریعے ناممکن ہے، حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے لاک ڈائون میں نرمی کرے اور تجارتی مراکز صبح 9 بجے شام 5بجے تک کھولنے کی اجازت دیں تاکہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھ کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے منعقدہ ہنگامی ٹیلفونک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں حاجی غلام شبیر بھٹو، حاجی عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، عبدالقادر شیوانی، محمد زبیر قریشی، رئیس قریشی،شریف ڈاڈا، بابو فاروقی،ظہیر حسین بھٹی، محمد منیر میمن، عبدالباری انصاری، سید محمد شاہ، شبیر میمن، جاوید کھوسو، و دیگر شریک ہوئے۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تاجروں کیلئے دکانوں کے کرائے اورملازمین کی تنخواہیں دینے کیلئے بھی وسائل نہیںمسلسل لاک ڈائون اور تجارتی مراکز کی بندش سے بیروزگاری میں بھی بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں