جے یو پی رہنماء کی سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے عہدیدروں کے اعزاز میں ضیافت

پیر 27 فروری 2017 11:57

سکھر۔ 27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما سکھر پارٹیز الائنس کے چیئرمین مشرف محمود قادری کی جانب سے مدرسہ جامعہ غوثیہ رضویہ میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں ٖضیافت کا اہتما م کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضیافت میں ایس ڈی اے کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن، غلام مصطفی پھلپوٹو، دوا خان، ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر سعید اعوان، رضوان قادری، پرویز چنہ، شریف ڈاڈا، شاہ محمد انڈھڑ، سید عمران شاہ، اصلاح الدین، عبدالجبار، ظہیر بھٹی، عبدالباری انصاری،آغا محمد اکرم، حبیب ناصر، محمد انیس خان، صداقت خان،راشد صدیقی،آصف راجپوت، لالہ یاسر و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مشرف محمود قادری نے سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے شہری مسائل کے حل کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کو سراہتے ہوئے سکھر پارٹیز الائنس کو ایس ڈی اے میں ضم کر کے شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایس ڈی اے کے پلیٹ فارم سے بھرپورساتھ دینے کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ جہاں پر شہری مسائل کے حل کیلئے ایس ڈی اے کی جانب سے آواز بلند کی جائے گی، ہم سب ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں