سکھر میں موجودہ عہدے داروں کی ناقص کارکردگی کی بدولت ن لیگ جماعت غیرفعال ہو کر رہ گئی ہے،محمدیونس راجپوت

سکھر میں محض تین رکنی ٹولہ پارٹی پر قابض ہو کر اپنے ذاتی مفاد کے خاطر کارکنان کو پارٹی سے کنارہ کشی کرنے پر مجبور کررہا ہے،سینئررہنمان لیگ

اتوار 5 مئی 2024 19:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے سنیئر و نظریاتی کارکن محمد یونس راجپوت نے کہا ہے کہ سکھر میں محض تین رکنی ٹولہ پارٹی پر قابض ہو کر اپنے ذاتی مفاد کے خاطر کارکنان کو پارٹی سے کنارہ کشی کرنے پر مجبور کررہا ہے کارکنان کیساتھ موجودہ قابض ٹولے کی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے زرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران محمد یونس راجپوت کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سکھر میں ن لیگ کو تباہ کرنے والے عناصروں کو پارٹی کی ذمہ داری سونپ کر سینئر و نظریاتی کارکنان کیساتھ ظلم کیا گیا اور شکایات کے باوجود مرکزی و صوبائی قیادت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے سکھر میں موجودہ عہدے داروں کی ناقص کارکردگی کی بدولت سکھر میں فعال ن لیگ جماعت غیرفعال ہو کر رہ گئی ہے جو پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہی ہے انہوں نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، مریم نواز و دیگر قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام مسائل کے حل کیلئے تمام بروئے کار لا کر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں