-سکھر،سابق نائب ناظم یوسی نیو گوٹھ کا ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل اور کاموں میں سست روی اختیار کئے جانے پر تشویش کا اظہار

اتوار 5 مئی 2024 20:00

[ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2024ء) سابق نائب ناظم یوسی نیو گوٹھ سکھر محمد حنیف بندھانی نے نیو گوٹھ میں جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل اور کاموں میں سست روی اختیار کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے نیو گوٹھ کے ترقیاتی کام التواء کا شکار پڑے ہیں اور حالیہ جاری ترقیاتی کاموں میں انتہائی سست روی اختیار کر کے علاقہ مکینوں کو مزید تکلیف میں ڈالا جارہا ہے ، نیو گوٹھ کے علاقہ مکین دوہرے عذاب کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں محکمہ فوڈ سکھر کی شکایات پر انتظامیہ نے شکارپور پھاٹک تا اناج گودام تک روڈ پرکچا روڈ تعمیر تو کردیا ہے لیکن اس میں بھی 70فیصد ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے نیو گوٹھ کا علاقہ موہن جو دڑو کا منظر پیش کررہا ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرنے والے انجنیئرز موجود ہیں لیکن تعمیرات کے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ، فراہمی آب و نکاسی کا نظام ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ ، گندگی کے ڈھیر نیو گوٹھ کو تباہ کررہے ہیں ، ٹھیکیدار کی جانب سے روڈ کو لیول کرنے کیلئے پتھر تو ڈال دیئے ہیں لیکن انکو ہموار نہیں کیا گیا ، دھول اور مٹی اڑنے کی وجہ سے علاقہ مکین سمیت دکاندار بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں ، نیو گوٹھ میں تعمیر ہونی والی ادھوری سڑک برسات پڑنے سے ختم ہو جائیگی اورکروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر نیو گوٹھ کے مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں