اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں، وائس چانسلر شاہ عبدا لطیف یونیورسٹی خیرپور

بدھ 28 نومبر 2018 23:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں وہ اپنی قابلیت اور صلاحیات کی بنا پر ملک اور قوم کی بہتر انداز سے خدمت کرسکتے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیوں میں جاری دوسرے سمیسٹر 2018کے امتحانات کا دورہ کرتے ہوئے امتحان دینے والے طلبہ و طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سمیسٹر امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور جدید دور کے تقاضے کے مطابق معیاری تعلیم و تحقیق پر یقین رکھتی ہے کیونکہ معیاری تعلیم اور تحقیق سے ہی ترقی کی روشن راہیں کھلتی ہیں۔ دورے کے موقع پر پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی ، فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان وائیس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں