شاہ لطیف یونیورسٹی کے طلبہ میں سکالرشپ کے چیک تقسیم

بدھ 3 مئی 2023 20:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2023ء) وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابو پوٹو نے کہا ہے کہ یہ جدید اور نئے پن کا دور ہے ، تمام طلبہ کو تحقیق اور ترقی کیلئے توجہ مركوز کرنی چاہئے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہ لطیف یونیورسٹی میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو وائس چانسلر نے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کے 4 طلباء میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کیے جو IGNITE NGIRI کی طرف سے دیئے گئے ہیں جن کی مالیت 79,220 روپے ہے ۔چیکس وصول کرنے والے طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے کہا کہ یہ جدت اور نئے پن کا دور ہے، تمام طلبہ کو تعلیمی حصول اور تحقیق و ترقی کے لیے توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ یہ دور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ابوپوٹو نے اس نیک مقصد میں IGNITE کی طرف سے دی گئی فراخدلانہ مالی امداد کو سراہا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہم طلباء کو معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ بڑے پیمانے پر معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ راجپر ڈائریکٹر ORIC نے اسکالرشپ کے ایوارڈ کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ORIC نے مالی سال 2022-23 کے لیے IGNITE NGIRI کو 22 منصوبے پیش کیے ہیں۔ ڈاکٹر ثمینہ راجپر نے طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کو مضبوط بنانے میں وائس چانسلر کی کوششوں کو سراہا۔ مہتاب میمن، محترمہ مصباح منیر بھٹو، عطا اللہ ناریجو اور عبدالقیوم نے چیک وصول کیے۔ زوہیب شفقت میمن، سیکریٹری ٹو وائس چانسلر اور دیپ راجپوت، ریسرچ ایسوسی ایٹ ORIC بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں