تعلیمی بورڈ سکھر نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل کی روک تھام میں ناکام

منگل 9 مئی 2023 23:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2023ء) تعلیمی بورڈ سکھر نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل کی روک تھام میں ناکام،اقدامات دھرے کے دھرے ، موبائل فونز نے طلباء کے لیے پرچوں کا حل آسانا بنا دیا ، دفعہ 144کی خلاف ورزیاں ، بوٹی مافیا سرگرم ، تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر انتظام سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کے 190 امتحانی مراکز میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں آج امتحانات کے دوسرے روز نویں جماعت کے 52 ہزار سے زائد طلباء نے حساب اور شہریت جبکہ دسویں جماعت کے 47 ہزار سے زائد طلباء نے کیمسٹری اور جنرل سائنس کے پرچے دیئے تاہم پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی سکھر بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور امتحانی مراکز میں طلباء موبائل فونز کا کھلے عام استعمال کرتے رہے اور آسانی سے پرچے حل کرتے رہے، امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144کی کھلے عام خلاف ورزی جاری رہی اور نقل مافیا امتحانی سینٹرز کے باہر اور اندر نقل کرانے میں مصروف دیکھائی دی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں