سکھر ڈویژن میں کاپی کلچر کو چلنے نہیں دیں گے، کمشنر سکھر

جمعرات 25 اپریل 2019 22:15

سکھر۔ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) کمشنر سکھر ڈویزن رفیق احمد برڑو نے کہا ہے کہ سکھر ڈویژن میں کاپی کلچر کو چلنے نہیں دیں گے،اس ضمن میں تعلیمی اداروں کو خبردار کردیا گیا تھا ، اگر کسی کو کاپی میں ملوث دیکھا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمینٹ اسلامیہ کالج سکھر، گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج سکھر اور ڈبل سیکشن ہائی اسکول میں جاری گیارویں و بارویں جماعت کے امتحانات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ مارکس لینے کے لئے والدین و اساتذہ کے تعاون سے کاپی کرتے ہیں جو کہ ایک جرم ہے جیسے جرم پرضابطہ کرنے کے لئے اقدامات کیے جاتے ہیں تو مجرم نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں اسی طرح طلبہ بھی نقل کے نئے نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں اس کے باوجود ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ گذشتہ سال کی نسبت سے نقل پر کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اسکولوں و کالجوں میں تعلیم نہیں جس وجہ سے طلبہ نقل کرتے ہیں لیکن اگر والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندے چاہیں تو یہ ممکن ہی نہیں کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل متاثر، والدین کو چاہیے کہ وہ اسکولوں میں جائیں اور اساتذہ سے پوچھیں کے ان کے بچے کی کیا پوزیشن ہے اسی طرح میڈیا کے دوستوں کو بھی خاص طور پر عام دنوں میں تعلیمی اداروں کا جائزہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات کا کامیاب بنانا ہم سب کا فرض ہے اس لئے تمام محکموں کو چاہیے کہ وہ نقل کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ ناسور مکمل طور پر ختم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں