حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓاور دیگراہل ایمان کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف یوم احتجاج (آج) منایا جائیگا

جمعرات 4 جون 2020 20:40

سکھر۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) میلاد مصطفے کمیٹی اور بزم اعلٰی حضرت العالمی سکھر کی جانب سے آج جمعہ کے روز حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓاور دیگر اہل ایمان کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف یوم احتجاج و مذمت منایا جائیگا ،میلادمصطفے کمیٹی کے چیرمین محمد غیاث الدین قادری اور بزم اعلٰی حضرت العالمی سکھر کے رہنما مولانا اطہر رضا قادری نے کہاکہ میڈیا اور اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ’’ ’’خلافتِ راشدہ‘‘ کی اًقدار کا اِحیا کرنے والے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز رًحِمًہٴْ اللہٴْ تًعًالیٰ ان کی اہلیہ اور خادم کے مزارات کی بے حرمتی کی گئی ہے ، ہم اس شرمناک کارروائی پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، لہٰذا ہم تمام خطبائے کرام سے اپیل ہے کہ جمعہ کے خطبات میں اس مذموم کارروائی کی شدید مذمت کریں ، پرزور احتجاج کریں اور مقاماتِ مقدّسہ اور دینی شعائر کی حرمت اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رًحِمًہٴْ اللہٴْ تًعًالیٰ کی خدمات کو بیان کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں