سکھرتعلیمی بورڈ نے بارہویں جماعت کے پری انجینئرنگ ،پری میڈیکل،آرٹس،کامرس اور ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 08:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) سکھرتعلیمی بورڈ نے بارہویں جماعت کے پری انجینئرنگ ،پری میڈیکل،آرٹس،کامرس اور ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اس سال بارہویں جماعت کے امتحانات میں تقریباً سو فیصد امیدواروں کو مختلف گریڈز میں پاس کردیا گیا ہے،تفصیلات سکھرتعلیمی بورڈ نے ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کا اعلان کورونا کے باعث حکومت کی جانب سے امتحانات کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق کیا جارہاہے جس کے تحت فیل ہونے والے امیدواروں کو بھی اضافی مارکس دے کر پاس کردیا گیا ہے ناظم امتحانات کے جاری کردہ نتائج کے مطابق اس سال پری میڈیکل گروپ میں 23080 امیدواروں نے فارم بھرا تھا جس میں سے 1681 کو اے ون ،1988 کو اے ،4842 کو بی ،7293کو سی ،6761 کو ڈی اور 496 کو ای گریڈ میں پاس کیا گیا ہے اس طرح تمام گروپس میں 23061 امیدواروں کو پاس کیا گیا ہے جبکہ 19 کے نتائج مختلف وجوہات کی بنا پر روکے گئے ہیں اسی طرح پری انجنیئرنگ گروپ میں اس سال 17614 امیدواروں نے فارم بھرے جن میں سے اے ون گریڈ میں 670،اے گریڈ میں 1071،بی گریڈ میں 3317،سی گریڈ میں 4930،ڈی گریڈ میں 6448 اور ای گریڈ میں 1159 امیدواروں کو پاس کردیا گیا ہے جبکہ 19 امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے ہیں آرٹس گروپ میں امسال 4948 امیدواروں نے فارم بھرا تھا جس میں سے اے گریڈ میں 13،بی گریڈ میں 120 سی گریڈ میں 1136،ڈی گریڈ میں 2818،ای گریڈ میں 851 امیدوار پس۔

(جاری ہے)

کیے گئے ہیں 5 امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنا پر روک دیئے گئے ہیں کامرس گروپ میں 399 امیدواروں نے فارم بھرا ایون میں 4،اے میں 15،بی میں52،سی میں 74،ڈی میں 188 اور ای گریڈ میں 61 امیدواروں کو پاس کیا گیا ہے اور5 کے نتائج روکے گئے ہیں جبکہ ہوم اکنامکس گروپ میں 8 امیدواروں نے فارم بھرا جس میں سے 2 بی ،2 سی ،3 ڈی اور ایک ای گریڈ میں پاس۔کیا۔گیا ہے اس طرح تمام۔گروپس میں امتحانی فارم بھرنے والے 46049 امیدواروں میں سے 45996 امیدوار پاس قرار دیئے گئے ہیں اور صرف 53 امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنا پر روکے گئے ہیں. اس طرح سکھر بورڈ سے اس سال بارہویں جماعت پاس کرنے والے امیدواروں کی کامیابی کا شرح تناسب سوفیصد کے لگ بھگ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں