شکارپورآپریشن: ڈاکوں نے پانچ مغویوں کو رہا کردیا

منگل 15 جون 2021 13:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پولیس نے شکارپور کے کچے میں ڈاکوئوں کے چنگل سے پانچ مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے دبائو میں آکر پانچوں مغویوں کو چھوڑا، بازیاب ہونے والوں میں نجیب پٹھان، عنایت، عبدالحی، ماجھی اور دیگر شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شکارپور میں ڈاکوئوں کی گرفتاریوں اور تمام مغویوں کی بازیابی تک ٹارگٹیڈ آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوئوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کئی روز سے تعطل کا شکار تھا، آپریشن کے تعطل پر ایس ایس پی شکارپور تنویر احمد تنیو کئی بار میڈیا کو یہ باور کراچکے کہ ڈاکوئوں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن ہوگا، جس کے لئے کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس کی چوکیاں قائم کی جاچکی ہیں۔شکارپور آپریشن میں کراچی سے بھیجے گئے 200 پولیس کمانڈوز سمیت 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں،پولیس کا دعوی ہے کہ آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کے 200 سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگائی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں