جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام سالانہ شان اولیاء کانفرنس کا انعقاد

پیر 12 نومبر 2018 23:08

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام سالانہ شان اولیاء کانفرنس کا انعقاد جامع مصطفائی مسجد پرانہ سکھر میں کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کیطامقب ممتاز عالم دین مفتی عبدالرحیم طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت ، عدم برداشت کی بدترین شکل ہے، پاکستان میں عدم برداشت کا رجحان ملک کی سلامتی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

اولیاء کرام کی زندگی کا کوئی بھی لمحہ شریعت اور سنت مصطفی ﷺ کے خلاف نہیں ہوتا۔ اولیاء کرام نے ہمیشہ محبت، اخوت اور اعتدال و توازن کا درس دیا ہے، جبر، بے انصافی، ظلم و تشدد کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے نائب صدر مولانا اشرف جتوئی، مشرف محمود قادری، خلیفہ محمود علی، خلیفہ اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر سعید اعوان، مولانا افضل حسینی، مولانا سلیمان نقشبندی، مولانا مٹھل قاسمی، مولانا مقصد احمد طاہری، حافظ اعجاز احمد طاہری، کامران طاہری، اقبال حسین طاہری، آصف ابڑو، صبغت اللہ طاہری و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں