بلدیہ سکھر کے ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء میں گریجویٹی و بقایات جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

منگل 13 نومبر 2018 23:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) بلدیہ سکھر کے ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء میں گریجویٹی و بقایات جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ‘ 10 ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق منگل کے روز بلدیہ اعلیٰ سکھر کی خواتین ممبران ممتاز بیگم ‘ خالدہ صدیقی ‘ عذرا جمال ‘ ماریہ احسان ملک ‘ کیتھرین ‘ قمرالنساء پھلپوٹو ‘ زینت بانو بھنبھرو‘ زاہدہ ‘ غزالہ کاشف صدیقی نے بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ریٹائرڈ ملازمین میں گریجویٹی و دیگر واجبات کے چیک تقسیم کئے ۔

اس موقع پر خواتین ممبران کا کہنا تھا کہ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے تمام حقوق کو فوری طور پر پورا کیا جارہا ہے تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں لہٰذا ملازمین کو بھی اپنے فرائض بہتر اور پوری لگن سے انجام دینے چاہئیں تاکہ شہری مسائل حل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں