عدالت کی جانب سے بازیاب کرائی گئی لڑکی آسیہ پنہور کو پولیس تحفظ کی فراہمی کا حکم

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی آفس سکھر کے ومین پروٹیکشن سیل میں سماجی تنظیم ناری فاونڈیشن کی طرف سے آسیہ پنہور کے اغوااور بازیابی کے بعدبااثر فراد کی طرف سے اسے پھر کاری قرار دے کر 5 لاکھ میں فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی سکھر اقبال دارا نے ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملہی اور انچارج وومین پروٹیکشن سیل رینج آفس ایس آئی پی رخسانہ منگی کو فوری طور پر کاروائی کی جانے اور آسیہ پھنور کی بازیابی کا حکم دیا ، پولیس ترجمان کیمطابق آسیہ پنہور کو ہفتے کے روزعدالت سکینڈ ایڈیشنل جج گھوٹکی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں آسیہ پنہور کواس کے بیان اور مرضی کے مطابق اس کے بھائی آ آصف پنہور اور والدہ شاھول کے ساتھ جانے ، متعلقہ پولیس کو آسیہ پنہور کو تحفظ فراہم کیا جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں