حج اخراجات میں اضافہ او رحجاج کرام کو دی جانیوالی سبسڈی کو ختم کرنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار

منگل 15 جنوری 2019 23:41

سکھر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) معروف دینی شخصیت مذہبی اسکالر و خطیب اللہ والی مسجد حضرت اقدس مفتی عبدالباری نے حج اخراجات میں بے پناہ اضافے اور حجاج کرام کو دی جانیوالی سبسڈی کو ختم کرنے کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اپیل کی کہ حجاج کرام کو دی جانیوالی سبسڈی کو بحال کیا جائے، جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے سبسڈی کو بحال کیا جائے اور حج اخراجات کے اضافے کو واپس لیا جائے، مفتی عبدالباری نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت اس دینی فریضہ کی ادائیگی کیلئے سرکاری حج اسکیم کا انتخاب اس وجہ سے کرتے ہیں کہ وہ مناسب رقم کے عیوض فریضہ ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے کی وجہ سے حج اخراجات میں سال گزشتہ 2018 ء کے حج اخراجات سے ایک لاکھ دس ہزار سے زائد کا اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے مسائل میں گھری عوام ان اضافی اخراجات کو ادا کرنیکی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ خالصتاً دینی فریضہ کی ادائیگی کیلئے دی جانیوالی سبسڈی کو بحال کرتے ہوئے حج اخراجات میں اضافے کو کم کیا جائے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے حجاج کے مسائل میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں