سکھر میونسپل کارپوریشن کنٹریکٹ ڈرائیوروں ،مستریوں، کلینرز کا گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 22 جنوری 2019 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے کانٹریکٹ ڈرائیوروں ،مستریوں، کلینرز کی بڑی تعداد نے گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف پہر الاہی بخش ٹاور میں جاری بلدیہ اعلی سکھر کے اجلاس کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا اور مئیر سکھر کی گاڑی کے سامنے دھرنا دیااور نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل ملازمین غلام حسین گڈانی،سکندر مہر،خالد حسین کھوسہ و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عرصہ کئی سالوں سے بلدیہ میں کانٹریکٹ پر کام کرتے تھے چند ماہ قبل بلدیہ اعلی سکھر سکھرکے افسران نے چئیرمین واٹر کمیشن کے احکامات پر 932سے زائد میونسپل ملازمین کو فارغ کر دیا تھا ہم لوگوں سے ڈیوٹیاں تو لی جا رہی ہے مگر ہمیں چھ ماہ سے تنخواہ ادا نہں کی گئی ہے جس کی وجہ ملازمین شدید مایوسی اور پریشانی کا شکار ہیں ملازمین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر تنخواہ جاری کرکے فاقہ کشی سے بچانے کا مطالبہ کیا۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں