،سکھر،سندھ ایچ آئی وی ،ایڈز کنٹرول پروگرام کے تعاون سے مقامی ہال میں ایڈز سے بچاؤ آگاہی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2019 23:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پیرا میڈیکل ہیلتھ ٹیکنیشن اسکول سکھر کے زیر اہتمام اور سندھ ایچ آئی وی ،ایڈز کنٹرول پروگرام کے تعاون سے مقامی ہال میں ایڈز سے بچاؤ آگاہی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی مئیر سکھر طارق چوہان تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر علی میمن،ڈاکٹر عثمان ماکو سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف و ڈاکٹرز صاحبان و اساتذہ اور شاگردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایڈز لاعلاج مرض ہے لیکن احتیاطی تدابیر استعمال کرکے اس سے بچا جا سکتا ہے لوگوں میں ایڈز کی بیماری اور اس بچاؤ کے سلسلے میں شعور بیدار کرنے ہم سب کو شش کرنا ہوگی۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں