مقامی نجی پبلک اسکول سکھر کی جانب سے مہران آرٹس کونسل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2019 00:05

سکھر۔ 22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) مقامی نجی پبلک اسکول سکھر کی جانب سے مہران آرٹس کونسل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈپٹی میئر سکھر طارق حسین چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پہلی ‘ دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس موقع پر بلدیہ اعلیٰ سکھر کی خاتون رکن عذرا جمال اور اے ای این الیکٹرک فیاض میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلوز ‘ ملی نغمے ‘ نعت ‘ حسن قرائت پیش کئے اور مختلف قومی نغموں اور گیتوں پر رقص کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر سکھر طارق حسین چوہان نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ‘ تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیاں بچوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہران آرٹس کونسل میونسپل کارپوریشن کی ہی نہیں بلکہ سکھر کے شہریوں کی بھی ملکیت ہے ‘ یہاں مختلف پروگراموں کا انعقاد کر کے شہریوں کے لئے تفریحی کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ اکرام اور والدین کی اہم ذمہ داری ہوتی ہیں اچھی تربیت یافتہ بچے معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ‘ بچے دن رات ایک کرکے محنت کریں تو معاشرے میں بہتریں کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں انقلاب تعلیم کے ذریعے لایا جا سکتاہے ‘ آج کے دورمیں چھوٹے بچوں تعلیم حاصل کرانے کے بجائے بچوں کو مزدوری کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو سراسر زیادتی ہے ‘ بچوں کے مستقبل کو تباہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی تعلیم کے ذریعے سے آسکتی ہے ‘ علم ایک وزوال دولت ہے جو کبھی بھی ختم ہونے والا نہیں ہے علم کے لیے جو خرچ کیا جاتا ہے اس سے علم بڑھتا جاتا ہے ۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ ملک سے جاہلیت ‘غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہوسکتا ہے ‘ تعلیم یافتہ معاشرہ ہر معاشی برائی سے پاک ہوتا ہے اور ایک دوسرے کے مفاد کا بھی محافظ ہو تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں