سکھر ، بچے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کپتان سرفراز احمدکی سپورٹ کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

کستان زندہ باد ، پاکستانی ٹیم زندہ باد کے نعرے ،انشاء اللہ پاکستانی ٹیم جیت سے ہمکنار ہو گی ،بچوںکے تاثرات

ہفتہ 15 جون 2019 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) سکھر کے بچے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کپتان سرفراز احمدکی سپورٹ کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ، پاکستان زندہ باد ، پاکستانی ٹیم زندہ باد کے نعرے ،انشاء اللہ پاکستانی ٹیم جیت سے ہمکنار ہو گی ، تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی سپورٹ کیلئے سکھر کے علاقے نیو گوٹھ میں قائم بچوںپر مشتمل بچہ یونین کی جانب سے بچوں کی بڑی تعداد نے زیر قیادت صدر بچہ یونین مسعود بندھانی ، مصدق ، مزمل ، شاہ رخ ودیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں پاکستان پرچم اور پلے کارڈ سمیت کرکٹ بیٹ ، وکٹیں اٹھا کر کے ریلی نکالی اور نیو گوٹھ سمیت شہر کے مختلف مقامات کا گشت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد ، پاکستانی کرکٹ ٹیم زندہ باد ، جیتے گا بھائی جیتے،پاکستان جیتے گا کے نعرے لگائے اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں جیت سے ہمکنار ہوگی اور ورلڈ کپ کا کپ پاکستان کے نام ہوگا پوری قوم اپنی ٹیم کیلئے دعا گو ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں