محکمہ زرعی توسیع سکھرکے انسپکٹرز کے پیسٹیسائیڈ اور فرٹیلائیزر شاپس پر چھاپے ،10 نمونے ضبط

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء)ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ضلع سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ کے تعلقہ سطح پر مقرر کردہ پیسٹیسائیڈ انسپیکٹرز پنوعاقل ، سکھر اور روہڑی تعلقہ نے مختلف شہروں میں زرعی ادویات اور کھاد کے گوداموں اور ڈیلر شاپس پر اچانک چھاپہ مارکر پیسٹیسائیٖڈرکارڈ اور نرخ کی جانچ کی ، جبکہ انسپکٹرز نے معائنے کے دوران مختلف زرعی ادویات اور کھاد کی10سے زیادہ نمونے ضبط کر لئے ۔

(جاری ہے)

ایگریکلچر ایکسٹینشن افسران کے مطابق ضبط کردہ نمونے غیر معیار ی ثابت ہوئے تو ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی جن کمپنیوں کی ادویات اور کھاد کے نمونے ضبط کرکے لیبارٹری کی طرف ارسال کیے گئے ہیں ان میں ایس عیسیٰ ، سائجنٹا ، پرنس ایگرو کیمیکلز ، تارا گروپ ، سگرو اور علی اکبر پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں