صفائی ستھرائی کی صورتحال پر نجی کمپنی بالاجی انٹر پرائیزز کے افسران کی یوسی نمبر 04 جناح چوک کے چیئرمین سے ملاقات

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے متعلق یوسی نمبر 04 جناح چوک کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی جانب سے تحریری شکایات ارسال کرنے پر نجی کمپنی بالاجی انٹر پرائیزز کے افسران کنیا لال ، ایل ایکس اور دیگر نے یوسی نمبر 04 جناح چوک کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن نے یوسی کے مختلف علاقوں کا دورہ کراتے ہوئے صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال ، گند کچرے، غلاظت کے ڈھیر اور مفلوج نکاسی نظام دیکھاتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ماہانہ لاکھوں روپے کے عیوض یوسی 1سے لیکر یوسی 6 تک صفائی ستھرائی کا نظام نجی کمپنی کو دیا گیاجوشہر میں صفائی ستھرائی کرانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے، شہر کی اہم ترین تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں گند کچرے، غلاظت کے ڈھیروں کے باعث تاجروں اور شہریوں کو شدید پریشانیوں اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں