سکھر:شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل ، انتظامیہ خواب سے جاگ اٹھی

ڈپٹی کمشنر و میونسپل کمشنر کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، غیر قانونی قائم تجاوزات ہٹوا دی پڑیاں ، ٹیلے و دیگرسامان ضبط، تجاوزات قائم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے، ڈپٹی کمشنر رانا عدیل

بدھ 19 فروری 2020 23:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل ، انتظامیہ خواب سے جاگ اٹھی ، ڈپٹی کمشنر و میونسپل کمشنر کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، غیر قانونی قائم تجاوزات ہٹوا دی جبکہ پڑیاں ، ٹیلے و دیگرسامان ضبط، تجاوزات قائم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے، ڈپٹی کمشنر رانا عدیل، تفصیلات کے مطابق شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے گذشتہ روز سکھر میونسپل کارپوریشن کے انٹی انکروچمنٹ فورس کے عملے نے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور ، اسسٹنٹ کمشنر محمد عدنان رشید ، میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ و دیگر کی نگرانی میںشہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر ، ریس کورس روڈ ، سوکھا تالاب ، بیئراج روڑ، ایوب گیٹ ، گھنٹہ گھر ، پان منڈی ، مرچ بازارسمیت اسکے دیگر اطراف کے علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی قائم تجاوزات ہٹوا دی جبکہ پڑیاں ، ٹیلے و دیگرسامان ضبط کر لیا کاروائی کے حوالے سے متعلقہ محکمے کیافسران کا کہنا تھا کے تجاوزات قائم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے انہوں نے علاقے کے دکانداروں کو بھی ہدایات دی کہ وہ اپنا سامان دکان کے احاطے میں رکھے بصورت دیگر انہیں پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں