عورت فائونڈیشن ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) عورت فائونڈیشن ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب آڈیٹوریم ہال میں خواتین کی حفاظت کے جوابی طریقہ کارکے حوالے سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ورکشاپ میں عورت فائونڈیشن کی میڈم غزالہ انجم سمیت سیاسی ، سماجی خواتین رہنما میڈم صفیہ بلوچ ، شائستہ کھوسہ ، سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چائولہ سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی اور موجودہ حالات میں خواتین کی حفاظت کے جوابی طریقہ کارکے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے از خود اقدام اٹھانا پڑیگا ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، خواتین سمیت معصوم بچیوںکو وحشی درندے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے میں مشغول ہیں لیکن حکومت صرف دعوئوں کے سواء کچھ نہیں کر رہیہے ، جس کی وجہ سے خواتین میں شدید بے چینی و خوف کی فضاء پھیل گئی ہے ہم سب کو ملکر خواتین کے حقوق اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہمی کیلئے کام کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں