سکھرمیونسپل کارپوریشن کی جانب سے روڈ کٹنگ کی مد میں تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی گئی

جمعہ 16 اکتوبر 2020 20:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے روڈ کٹنگ کی مد میں تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی گئی ‘ ایڈمنسٹریٹر سکھر نثار احمد میمن کی کارپوریشن کے ذرائع آمدن کو بڑھانے اور ادارے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی سے 93 لاکھ روپے کی خطیر رقم ریکور کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ریجنل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی علی نواز کلہوڑو نے ایڈمنسٹریٹر سکھر نثار احمد میمن سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ادارے کی طرف روڈ کٹنگ کی مد میں بقایاجات کی 93 لاکھ روپے کی رقم کا چیک ایڈمنسٹریٹر سکھر کے حوالے کیا‘ اس موقع پر ایکسین سہیل احمد میمن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں