محکمہ ایکسائز پولیس سکھر کی کاروائی ، افیون بنانے کے لئے استعمال ہونے والے 7500 کلو گرام ڈوڈے برآمد، دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) محکمہ ایکسائز پولیس سکھر کی کاروائی ، افیون بنانے کے لئے استعمال ہونے والے 7500 کلو گرام ڈوڈے برآمد، دو ملزمان گرفتار، بہترین کاروائی ہر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کی عملے کو مبارکباد، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پولیس سکھر نے ایک کارروائی کے دوران روہڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی ( ڈوڈے ) برآمد کرلئے، ترجمان ایکسائیز کے مطابق ایکسائز انسپکٹر قمر الدین سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہمراہ روہڑی چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹرک نمبر۔

(جاری ہے)

ایس ای اے - 597 کی تلاشی کے دوران 7500 کلو گرام پوپی ( ڈوڈی) برامد کرلئے۔ واضح رہے کہ ڈوڈے افیون بنانے میں استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ دو ملزمان حبیب الرحمن اور محمدن پھٹان کو بھی گرفتار کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس سکھر کو مبارکباد دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائیں کیونکہ منشیات ایک زہر ہے اور اس کے خلاف معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں