سکھر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے باہرصفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف مظاہرہ

بدھ 27 جنوری 2021 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سکھر کے علاقے نیو پنڈ آغا بدر الدین کالونی کے مکینوں نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے باہر علاقے میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ڈرینج لائن کا گندہ پانی فراہمی آب لائن میں آنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں موجود ڈرینج لائن کا گندہ پانی پینے کے صاف پانی کی لائن میں داخل ہو رہا ہے ، متعلقہ یوسیز سمیت عملے کو کئی بار تحریری طور پر آگاہ کیا مگر ابتک کچھ نہیں ہو سکا ہے ، ڈرینج لائن کا گندہ پانی استعمال کے قابل نہیں ہے ، علاقہ مکین شدید پریشان ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر درپیش مشکلات سے نجات دلا کر علاقہ مکینوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں