ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی کام چھوڑ علامتی ہڑتال

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی کام چھوڑ علامتی ہڑتال و احتجاج ،نعریبازی ،مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام سندھ نرسز الائنس کی کال پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جی ایم سی میڈیکل اسپتال کے میل و فیمل نرسز اسٹاف نے کام چھوڑ ٹوکن ہٹرتال کی اور مطالبات کے حق میں نعریبازی کی احتجاج کی قیادت پرینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر کے رہنما ،عبدالخالق ،محمد صدیق ،نائب صدر شمیم اختر،قربان سیال ،گل حسن جاگیرانی، عبدالواحد مغیری عمران گل و دیگر کررہے تھے نرسنگ اسٹاف نے باذؤں پرسیاہ پٹی باندھ کربھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کے سندھ نرسز کی جانب سے احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے مطالبات کے حل کیلئے ایگریمنٹ کیا جس پر احتجاج ختم کیاگیا لیکن افسوس اس معاہدے کو دو سال گذر چکے ہیں اس پر ابتک کوئی عملدآمد نہیں ہو سکا سندھ حکومت نے ایک بار پھر ملازمین سے جھوٹا وعدہ کیا جس سے ملازمین شدید مایوسی کاشکار ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انشاء اللہ مطالبات کے حصول کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا رہنماؤں نے بتایا کہ ہمارے مطالبات کو حل کرنے کیلئے سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکریٹری رشوت طلب کررہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے رہنماؤں و نرسنگ اسٹاف نے سندھ حکومت سے نرسز کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کرکے ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے سمیت اعلان کیا کے اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہوگا اور اسکی تمام تر زمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں