سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ روھڑی نے مغفی اطلاع پر حدود میں بڑی کاروائی کے دوران شراب کی بڑی کھیپ کی فروخت کو ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روھڑی کا بیری چوک کے قریب مغفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شراب کی بھاری تعداد میں بوتلیں سمیت ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کی کار کرولا نمبر BEV-143 کو روک کر تلاشی کے دوران 20 کارٹون (480) بوتلیں شراب برا?مد کر کہ مقدمہ درج کر لیا گیا دوسر ی جانب ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے پولیس پارٹی کو بہتر کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں