خیرپور میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 16:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پولیس ریکروٹمنٹ ٹریننگ سینٹر خیرپور میں 24 بیج گریجویٹ لوئر اسکول کورس کے 406 پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خاص ایس ایس خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ تھے ۔ تقریب میں ٹریننگ سکول کے پرنسپل محمود حسین راجا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں ۔انہوں نے ٹریننگ سینٹر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات پیش بھی پیش کیں ۔ قبل ازیں ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ کو پولیس ٹریننگ سینٹر کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ تقریب میں کورس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں