مغویوں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری ،ڈاکوؤں کے متعدد کمین گاہیں و محفوظ ٹھکانے تباہ

پیر 22 اپریل 2024 22:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) مغویوں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری ،ڈاکوؤں کے متعدد کمین گاہیں و محفوظ ٹھکانے تباہ۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سکھر پولیس کا گدپور کچے میں مغویوں کے بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے ،گذشتہ روز پولیس کی جانب سے گدپور کچے میں جاری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نظر آتش کرکے کئی محفوظ ٹھکانے تباہ کئے ہیں ۔

آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ آپریشن مغویوں کی بازیابی اور امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے اور انشاء اللہ کچے سے مغویاں کو جلد ڈاکوؤں کے چنگل سے باحفاظت بازیاب کرالیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں