اروڑ یونیورسٹی سکھر میں 2روزہ بین الاقوامی كانفرنس 25 اپریل سے شروع ہوگی

منگل 23 اپریل 2024 17:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) اروڑ یونیورسٹی سکھر میں2روزہ بین الاقوامی كانفرنس کا انعقاد 25 اپریل سے ہو گا۔ اروڑ یونیورسٹی سکھرکی جانب سے كانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

كانفرنس کا موضوع ’’انٹر فیتھ ریلیجیئس ڈپلومیسی ان انڈس ویلی سویلائزیشن:انٹرپریٹیشنز فراہم ہسٹری ،آرٹ،آرکیٹیکچراینڈ ہیریٹیج ‘‘ہے ۔ كانفرنس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر داود یونیورسٹی (کراچی ) ڈاکٹر سمرین حسین ہوں گی ۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے مختلف شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔ وائس چانسلر اروڑ یونیورسٹی سکھر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ كانفرنس میں استقبالیہ پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں