سکھر پولیس کا سماجی برائیوںکے خلاف کریک ڈائون جاری، تین منشیات فروش گرفتار ، چرس و مضر صحت اشیاء برآمد

جمعہ 26 اپریل 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سکھر پولیس کا سماجی برائیوںکے خلاف کریک ڈائون جاری، تین منشیات فروش گرفتار ، چرس و مضر صحت اشیاء برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز سوکھا تالاب سکھر پر تھانہ اے سیکشن سکھر کی پولیس دوران گشت محمد نعمان ولد محمد اقبال بندھانی سکنہ نواں گوٹھ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے میں سے 1735 گرام چرس برآمد کر کے تھانہ اے سیکشن سکھر پر لاک اپ کر دیا اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 96/2024 قلم 9c cns act کے تحت درج کیا گیادوسری جانب نیو پنڈ قبرستان سکھر سے تھانہ نیو پنڈ سکھر پولیس نے دوران گشت مضر صحت آداب پان پراگ فروخت کرنے والا ایک جوابدار بنام عارف خان ولد حکیم خان پٹھان سکنہ بھوسہ لائن نیو پنڈ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے ایک شاپر میں 100 پڈیاں آداب پان پراگ برآمد کرکے تھانہ نیو پنڈ سکھر پر لاکپ کردیا اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 42/2024 قلم 8SMMG. Act کے تحت درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ نیو پنڈ نے بمقام ریلوے کراسنگ نیو پنڈ سکھر سے دوران گشت مضر صحت آداب پان پراگ فروخت کرنے والا ایک جوابدار بنام آصف ولد غلام نبی سومرو سکنہ نیو پنڈ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے ایک شاپر میں 100 پڈیاں آداب پان پراگ برآمد کرکے تھانہ نیو پنڈ سکھر پر لاکپ کردیا اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 43/2024 قلم 8SMMG. Act کے تحت درج کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں