ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن عبدالحمید کھوسہ کا سکھر پریس کلب کا دورہ ، صحافی رہنمائوں سے ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن عبدالحمید کھوسہ کا سکھر پریس کلب کا دورہ ، صحافی رہنمائوں سے ملاقات ، مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال،صحافی رہنمائوں نے درپیش مسائل اور مختلف تجاویز پیش کیں،ڈی آئی جی نے سکھر پریس کلب کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی تعریف کرتے پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن عبدالحمید کھوسہ نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا سکھر پریس کلب آمد پر سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی ، فنانس سیکریٹری لالا شہباز پٹھان، ایس یو جے کے صدر امداد بوذادر، جنرل سیکریٹری احقر شاہ ، پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی جاوید جتوئی،سلیم سہتو سمیت دیگر عہدیداران و ممبران صحافیوں نے انکا استقبال اورخیر مقدم کیا، ڈی آئی جی سکھر نے یونین آفس، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن آفس، کانفرنس ھال سمیت پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا، انہیں پریس کلب کے روح رواں، پی ایف یو جے کے مرکزی سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان کیجانب سے پریس کلب کی تزئین و آرائش، تعمیر و ترقی، ممبران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت پریس کلب کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی بابت تفصیل سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی نے ڈی جی آئی سکھر کو سندھی اجرک پہنائی، ڈی آئی جی سکھر نے عہدیداران و ممبران جرنلسٹس سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا، شرکاء نے انہیں صحافیوں کو درپیش مسائل پیش کیے اور مختلف تجاویز پیش کیں، ڈی آئی جی سکھر نے پریس کلب کی عمارت کی خوبصورتی اور پریس کلب کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی تعریف کرتے پولیس کی جانب سے ھر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر دیگر صحافی رہنما بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں