ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن عبدالحمید کھوسہ کا سکھر پریس کلب کا دورہ ، صحافی رہنمائوں سے ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2024 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن عبدالحمید کھوسہ کا سکھر پریس کلب کا دورہ ، صحافی رہنمائوں سے ملاقات ، مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال،صحافی رہنمائوں نے درپیش مسائل اور مختلف تجاویز پیش کیں،ڈی ا?ئی جی نے سکھر پریس کلب کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی تعریف کرتے پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق ڈی ا?ئی جی پولیس سکھر ریجن عبدالحمید کھوسہ نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا سکھر پریس کلب ا?مد پر سکھر پریس کلب کے صدر ا?صف ظہیر خان لودھی ، فنانس سیکریٹری لالا شہباز پٹھان، ایس یو جے کے صدر امداد بوذادر، جنرل سیکریٹری احقر شاہ ، پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی جاوید جتوئی،سلیم سہتو سمیت دیگر عہدیداران و ممبران صحافیوں نے انکا استقبال اورخیر مقدم کیا، ڈی ا?ئی جی سکھر نے یونین ا?فس، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ا?فس، کانفرنس ھال سمیت پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا، انہیں پریس کلب کے روح رواں، پی ایف یو جے کے مرکزی سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان کیجانب سے پریس کلب کی تزئین و ا?رائش، تعمیر و ترقی، ممبران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت پریس کلب کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی بابت تفصیل سے ا?گاہ کیا گیا، اس موقع پر پریس کلب کے صدر ا?صف ظہیر خان لودھی نے ڈی جی ا?ئی سکھر کو سندھی اجرک پہنائی، ڈی ا?ئی جی سکھر نے عہدیداران و ممبران جرنلسٹس سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا، شرکائ نے انہیں صحافیوں کو درپیش مسائل پیش کیے اور مختلف تجاویز پیش کیں، ڈی ا?ئی جی سکھر نے پریس کلب کی عمارت کی خوبصورتی اور پریس کلب کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی تعریف کرتے پولیس کیجانب سے ھر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر دیگر صحافی رہنما بھی موجود تھے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں