تھانہ اے سیکشن کی حدود میں دن دہاڑے دو الگ الگ وارداتیں ، ملزمان فرار ،شہر میں خوف کی فضاء پھیل گئی

پیر 13 مئی 2024 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں دن دہاڑے دو الگ الگ وارداتیں ، ملزمان فرار ،شہر میں خوف کی فضاء پھیل گئی ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود میں دن دہاڑے دو الگ الگ وارداتیں ہوئی پہلی واردات ، سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود نزد واری تڑ روڑ سے دن دہاڑے دو نامعلوم مسلح افراد نے دانش ولد محمد الیاس ملک سکنہ نشتر روڈ سکھر سے تین لاکھ 75 ہزار روپے نقد رقم چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دوسری واردات سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود نزد واری تڑ روڑ سے دو نامعلوم مسلح افراد نے وقار ولد عبد الروف سکنہ لوکل بورڈ سکھر سے دن دہاڑے 4 ہزار روپے نقد رقم اور ایک موبائل فون باآسانی چھین کر فرار ہوگئے شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرشہر میں خوف کی فضاء پھیل گئی ہے تو دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کوکنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں