Wسکھر،نیو گوٹھ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ

5 علاقہ مکین سیپکو انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، سیپکو کے خلاف شدید نعریبازی ، بالا حکام سے نوٹس لیکر علاقے میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

اتوار 26 مئی 2024 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) نیو گوٹھ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ، علاقہ مکین سیپکو انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، سیپکو کے خلاف شدید نعریبازی ، بالا حکام سے نوٹس لیکر علاقے میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بندھانی فلاحی تنظیم سکھر کے زیر اہتمام نیو گوٹھ کے علاقہ مکینوں نے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف زیر قیادت توفیق بندھانی کے سیپکو انتظامیہ اور متعلقہ سب ڈویژن کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اور نیم برہنہ ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعریبازی کی اس موقع پر سابق نائب ناظم علی رضا ، انیس بندھانی ، راشد گردیزی ، عدیل ، صادق ، رشید گردیزی ، ارمان بندھانی و دیگر شامل تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی نے موسم گرما میں اپنا رنگ دیکھانا شروع کردیا ہے شدیدگرمی میں بھی سیپکو انتطامیہ کی جانب سے بد ترین لوڈ شیڈٖنگ کا سلسلہ جاری ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شہر سکھر کے ہزاروں آبادی والے علاقے نیو گوٹھ میں 20گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ شدید گرمی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں الٹا شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہیں مظاہرین نے بتایا کہ شدیدو طویل لوڈ شیڈنگ سے نیو گوٹھ کی جہاں گھریلوں سرگرمیاں متاثر ہیں وہی کاروباربھی تباہ ہوگیا ، خواتین ، بچے ، بوڑھے شدید ازیت کی زندگی میں مبتلا ہیں ، رات میں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کا غائب ہونا معمول بنتا جارہا ہے ایسا لگتا ہے کہ سیپکو سکھر انتظامیہ نے صارفین کی زندگی عذاب بنا رکھنے کی قسم کھا رکھی ہے موسم گرما اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث نیندیں متاثر ہونے سے لوگ ذہنی مریض بن گئے ہیں مظاہرین نے سیپکو چیف سمیت دیگر بالا حکام سے نیو گوٹھ میں طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو شدید گرمی میں دوہرے عذاب سے بچانے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر سیپکو انتظامیہ نے علاقے کو مکمل بجلی فراہم نہ کی تو سیپکو چیف کے دفتر کا گھیرائو جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہو گی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں