سکھر میں آوارہ کتوں کی بہتات، سگ گزیدگی کے واقعات بڑھنے لگے

پیر 13 مئی 2024 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سکھر میں آوارہ کتوں کی بہتات، سگ گزیدگی کے واقعات بڑھنے لگے،ٹاؤن شپ میں آوارہ کتوں کے حملے میں نو سالہ بچی زخمی، جی ایم سی اسپتال میں ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے بچی کو واپس بھیج دیا تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں بلدیہ انتظامیہ کی عدم توجہی شہریوں خصوصا بچوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے ایک عرصے سے کتا مار مہم شروع نہ کیے جانے کے باعث شہرکی گلیوں، بازاروں ، محلوں اور سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے جو شہریوں پر حملہ اور ہورہے ہیں سکھر کے علاقے ٹاون شپ میں اوارہ کتوں نے ایک نو سالہ بچی ہدا بتول پر حملہ کردیا جب وہ اپنی ماں کے ہمراہ چچا کے گھر جارہی تھی کتوں کے حملے میں بچی شدید زخمی ہوگئی بچی کی ماں اسے کتوں سے بچاتی رہی بچی کو شدید زخمی حالت میں سکھر کے جی ایم سی سول اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پر ویکیسن کی عدم دستیابی کے باعث بچی کو ڈاکٹروں نے واپس بھیج دیا سکھر کے جی ایم سی سول اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر سکھر کے شہری، سیاسی اور سماجی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے جبکہ شہری وسماجی حلقوں نے بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے کتا مار مہم شروع نہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں