ملزمان پارسل دینے والے ڈیلیوری بوائے سے 30 ہزار لوٹ کرفرار

منگل 14 مئی 2024 15:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سکھر میں نجی کمپنی کے ڈیلیوری بوائے سے ملزمان نے لوٹ مار کی واردات کی۔ ملزمان نے دیدہ دلیری اور بے رحمی کی انتہا کرتے ہوئے پارسل دینے والے غریب ڈیلیوری بوائے سے 30 ہزار روپے کی رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ڈیلیوری بوائے موٹر سائیکل پر واری تڑ روڈ پر پارسل دینے پہنچا تھا موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اسلحے کے زور پر نوجوان سے رقم چھینی۔

(جاری ہے)

ڈیلیوری بوائے سے 30 ہزار روپے لوٹنے کے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔سندھ بالخصوص کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتے ہیں۔شہر میں ملزمان آن لائن کار سروس والوں کو اور ڈیلوری بوائز کو بھی لوٹنے سے باز نہیں آتے جبکہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی ریکی کے بعد لوٹ لیا جاتا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں