صوفی بزرگ فقیر قادر بخش کا 156 واں عرس 23 مئی کو منایا جائے گا

منگل 14 مئی 2024 18:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) فقیر قادر بخش بیدل کا 156 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیئرمین بیدل یادگار کمیٹی و ڈپٹی کمشنر سکھر راجہ محمد بخش دھاریجو کی زیر صدارت فقیر قادر بخش بیدل کے 156ویں عرس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ بیدل یادگاری کمیٹی کے سجادہ نشین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فقیر قادر بخش بیدل کا سالانہ عرس 23 مئی سے 25 مئی 2024 تک جاری رہے گا (14 سے 16 ذوالقعد)اور عرس کا آغاز 23 مئی کو صبح 11 بجے پھولوں کی چادر چڑھاکر کیا جائے گا۔

عرس کے دوران محفل سماع کانفرنس، مشاعرہ محفل اور بعد ازاں ادبی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی اور آخر میں محفل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عرس کے دوران زائرین کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راجہ محمد بخش دھاریجو نے اسسٹنٹ کمشنر روہڑی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں بیدل یادگار کمیٹی کے کچھ ممبران بھی ہوں گے جو مشترکہ طور پر عرس کے انتظامات سنبھالیں گے۔انہوں نے 25 مئی کو سکھر ضلع میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا۔ ڈی سی سکھر نے ایس ڈی او سکھر الیکٹرک پاؤر کمپنی (سیپکو) کو عرس کے دنوں میں لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں