سکھر شہر میں تجارتی مراکز و اہم شاہراؤں پرٹریفک جام معمول بنا گیا

منگل 14 مئی 2024 21:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) سکھر شہر میں تجارتی مراکز و اہم شاہراؤں پرٹریفک جام معمول بنا گیا، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا شہری و سماجی حلقوں کا شہریوں کو دوہرے عزاب سے نجات دلانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن اور ٹریفکنپولیسنکے بلند و بانگ دعوؤں اینٹی انکروچمنٹ فورس کے قیام کے باوجود شہریوں کونٹریفکنجام کے مسائل سے چھٹکارا نہیں مل پایا ہے، تجارتی و کاروباری مراکز سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ، تجاوزات قائم کے باعث شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز شکارپور روڈ ، گھنٹہ گھر، اسٹیشن روڈ، گلیمر،عیدگاہ روڈ،رشنانموبائلنمارکیٹ، گھنٹہ گھر چاڑی، پوسٹ آفس نیم کی چاڑی، شالیمار روڈ، شہہد گنج، بیراج روڈ، شکارپور روڈ، ریس کورس روڈ، سول اسپتال روڈ، نواں گوٹھ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میںنٹریفکنکا جام ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور تجارتی مراکز میں خریداری کے لئے آنے والوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں کی سڑکوں کو پارکنگ ایریا میں تعینات ٹریفک پولیس،بلدیاتینملازمین اور غیر قانونی ٹھیکداروں کی وجہ سے اکثرٹریفکنجام رہتا ہینٹریفکناہلکار اورن بلدیاتی نملازمین گاڑیوں کی ترتیب سے پارکنگ کے بجائینسڑکنکے وسط میں بھی گاڑیوں کی پارکنگ میں رشوت کے عوض مالکان کی معاونت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، شہر میں ٹریفکن جام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ابہوں نے کمشنر سکھر ڈپٹی کمشنر سکھر،مئیر سکھر، ایس ایس پی سکھر اور متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیا کے شہر میںٹریفک نظام کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرکے شہریوں کو دوہرے عزاب سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں