نوجوان نسل معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اسسٹنٹ کمشنر سکھر

بدھ 15 مئی 2024 20:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سکھر ثوبیہ فلک رائو نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کے لئے مستقبل کے معمار ہی نہیں معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کسی بھی قوم کی تاریخ کو بدلنے اور ایک نیا رخ و راستہ دینے والے ہمیشہ نوجوان ہی ہوتے ہیں تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ جب بھی کسی قوم نے ترقی کے زینے عبور کیے ہیں تو مرکزی کردار نوجوان ہی رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر کی سماجی تنظیم بچہ یونین سکھر کے صدر مسعود بندھانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ، بچہ یونین سکھر کے صدر مسعود بندھانی نے اسسٹنٹ کمشنر سکھر ثوبیہ فلک رائو کی تعیناتی کے بعد سکھر میں انکی حالیہ مثالی کارکردگی پر انہیں شیلڈ پیش کی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی ، ملاقات میںبچوں کے تعلیمی و دیگر مسائل سمیت دیگر شہری امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ، ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر سکھر ثوبیہ فلک رائو کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ اور بنیاد ہوتے ہیں مسلمان نوجوانوں کو اپنا کردار اسلام کی روشنی میں پالش کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

دین اسلام کی پاسداری اور پاکستان کے تحفظ کی ذمہ داری نوجوانوں کے کاندھوں پر ہے،اسسٹنٹ کمشنر سکھر ثوبیہ فلک رائو نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں