امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سکھر آل پارٹیز الائنس متحرک ، آل پارٹیز الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا

بدھ 15 مئی 2024 22:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سکھر آل پارٹیز الائنس متحرک ، آل پارٹیز الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ،ا من و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں حالات کا تقاضہ ہے سول سوسائٹی آواز بلند کرے ، جاری کردہ بیان میں رہنمائوں کا اظہار خیال ، تفصیلات کے مطابق سکھر آل پارٹیز الائنس سکھر کے رہنمائوں حافظ محبوب علی سہتو،مشرف محمود قادری،علی شیر مہر،غلام نبی گانگھرو ،حامد محمود شاھ فیضی ،کاشف قاضی ،قاری لیاقت مغل ،ماجد ڈنور، عدنان رضا قادری ،سکندر جونیجو ،انور کمال بلوچ ،فاروق سومرو ،یاسین جتوئی ،ثناء اللہ سرویچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سکھر میں آئے روز چوری. ڈکیتی .اغوا معمول بن چکی ہے کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے دن دھاڑے شہریوں کو لوٹا جارہاہے پولیس کہیں نظر نہیں آتی،شہریوں کی سینکڑوں کی تعداد میں موٹرسائکلیں پولیس کی سرپرستی میں چوری ہورہی ہیں مشہور چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مگر معلوم نہیں وہ تھانوں سے کیسے رہا ہوگئے شہر کے مین تھانے چند افسران کی ذاتی ملکیت بن گئے ہیں اتنی وارداتوں کے باوجود انہیں کوئی کچھ نہیں کرسکتا موٹر سائیکلوں کی چوریوں پر پولیس کا خاموش رہنا سوالیہ نشان ہے چور ڈکیت آزادی سے شہر میں داخل ہوتے ہیں اور جب چا ہے لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں رات کے وقت تو اکثر ایسا ہورہاہے کہ ھررات کوئی نہ کوئی انسان اغوا ہوجاتاہے پر امن شہر سکھر کو کندھ کوٹ کشمور بنادیا گیاہے اب تو شہری اپنے گھروں میں نہ خود محفوظ ہیں نہ انکے بچے محفوظ ہیں گزشتہ روز پنوعاقل شہری اکرم آرائیں کے گھر میں ڈاکو داخل ہوئے لوٹ مار کرنے کے بعد معصوم بچے کو اغوا کرکے باآسانی فرار ہوگئے پولیس ابھی تک کچھ نہیں کرکی تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے آل پارٹیز الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں کا اھم اجلاس بروز جمعرات منعقد کیاجارہاہے جس میں آئیندہ کا لائحہ تیار کیاجائیگا اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال پولیس کی ناکام پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائیگی �

(جاری ہے)

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں