پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں ،سکھر ایوان صنعت و تجارت

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) سکھر ایوان صنعت و تجارت کے صدر بلال وقار خان و دیگر سینئر اراکین نے حکومت کی جانب سے پیٹرول ،ڈیزل اور تیل کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 7روپے 88پیسے فی لیٹر مزید کم کرنے پر حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں جسکے بعد پیٹرول 273 روپے 10پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ،یہ ایک خوش آئند پالیسی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کمی کے عوام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور امید ہے کہ اس سے کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافے کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے تاکہ موجودہ اور آئندہ مالی سالوں میں حکومت کو ٹیکس ریوینیو میں خاطر خواہ اضافے کو ممکن بنایا جا سکے اور ملک کی اقتصادی و سماجی صورتحال میں بہتری کی راہ ہموار ہو۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں