ایس ایس پی سکھر کے بعد ایس ایس پی اسپیشل برانچ سکھر بھی تبدیل

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ایس ایس پی سکھر کے تبادلے کے بعد ایس ایس پی اسپیشل برانچ كو بھی تبدیل کر دیا گیا ، منیر کھوڑو ایس ایس پی اسپیشل برانچ سکھر تعینات ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس کے سینئر افسر منیر احمد کھوڑو كو ایس ایس پی اسپیشل برانچ سکھر تعینات کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب آج ہی کے روز ایس ایس پی سکھر كو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ عابد بلوچ كو ہٹا کر امجد شیخ کو سکھر کا نیا ایس ایس پی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آٹھ ماہ کے دوران سکھر میں پانچ ایس ایس پی تبدیل کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں