م*سکھر سندھ کی زمین پر غیر قانونی قبضوں ،بدانی ،اغواء برائے تعاون ،معاشی قتل عام

۳قومی کارکنان کی عدم بازیابی سمیت معصوم بچی پریا کماری سمیت دیگر مغویاں کی عدم بازی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 19 مئی 2024 18:50

ًسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) سندھ کی زمین پر غیر قانونی قبضوں ،بدانی ،اغواء برائے تعاون ،معاشی قتل عام ،قومی کارکنان کی عدم بازیابی سمیت معصوم بچی پریا کماری سمیت دیگر مغویاں کی عدم بازی کے خلاف سکھر پرکلب کے سامنے جئے سندھ رھبر کمیٹی کی جانب سے کارکنان کی کثیر تعداد نے دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہٹرتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نعریبازی کی شرکاء نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ و بینرز سمیت پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر جئے سندھ تحریک کے چیئرمین سوریا سندھی سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دیتی ہے سرکاری سرپرستی میں سندھ میں زمینوں پر ناجائز قبضے کئے جارہے ہیں،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے سندھ میں بدامنی اغواء برائے تعاوان ،کی وارداتیں عام ہوگئی ہے سندھ کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے قومی کارکنان کو آواز بلند کرنے پر قومی کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے انہیں فوری بازیاب کرانے سمیت معصوم بچی مغوی پریاکماری سمیت دیگر مغویاں کو بضفاظت بازیاب کرا کے عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں