سکھر اور اسکے گرد نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ،سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

اتوار 19 مئی 2024 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) سکھر اور اسکے گرد نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ،سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم،منتظمین کیمپ کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ رکھنے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں سمیت بلدیہ اعلیٰ سکھرکے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات و شاہرائوں پرشربت و ٹھنڈے پانی کی سبیلیں و دیگر نگداہشت کیمپ لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے بلدیہ اعلی سکھر کی جانب سے شہر کے مصروف ترین تجارتی و کاروباری علاقے گھنٹہ گھر چوک، ڈولفن چوک ، پرانہ سکھر جیل موڑ کے بعد نیو پنڈ سکھر کی عوام کیلئے بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے پانی کا کیمپ لگایا گیا اوراور شہریوں کو ٹھنڈاشربت و پانی پیش کیا گیا اس موقع پر منتظمین کیمپ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی وہ گرمی سے بچاؤ کیللئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں