اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

بدھ 22 مئی 2024 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد،سڑک پر رکھا سامان تحویل میں لے لیا جبکہ حدود سے تجاوز سڑک اور فٹ پاتھ کے کنارے نشانات بھی لگادئیے گئے،مختیارکار،میونسپل کارپوریشن، انکروچمنٹ افسران اور پولیس نفری کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نے فریئر روڈ، شہید گنج، اناج بازار، مرچ بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے آپریشن میں دکانوں و گھروں کے آگے کئی کئی فٹ تک انکروچمنٹ قائم کرنے پر تھڑیں مسمار کردئیے اور سڑک پر سامان رکھنے پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ باہر رکھا سامان بھی میونسپل عملے کے ہمراہ ضبط کر کے سخت کارروائی کی بھی وارننگ دیدی جبکہ اپنی موجودگی میں حدود سے تجاوز سڑک اور فٹ پاتھ کے کنارے نشانات بھی لگوائے،اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں و شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ خود سے تجاوزات مسمار کردیں اور سڑک پر رکھا سامان روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کے اندر رکھیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے حوالے سے دکانداروں کو ریلیف فراہم کرنے اور وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ متعدد بار تجاوزات ختم کرنے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کا کہا گیا ہے لیکن دکاندار قانون کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے اور شہر کی اصل خوبصورتی کو ہر صورت بحال کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں