سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے نمائندہ وفد کی ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ سے ملاقات

بدھ 22 مئی 2024 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے نمائندہ وفد کی پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی کی قیادت میں ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ سے ملاقات ، وفد میں ایس یو جے، کے جنرل سیکرٹری احقر شاہ ، سینئر نائب صدر پریس کلب شہزاد تابانی شامل تھے، وفد نے ڈی آئی جی سکھر کو میرپور ماتھیلو کے صحافی نصر اللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے اور تشدد کے افسوسناک واقعے پر تحفظات کا اظہار کرتے صحافیوں میں پائی جانیوالی تشویش، غم و غصہ سے سے آگاہ کیا اور حملہ آوروں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سکھر نے بتایا کہ صحافیوں کی تشویش اور واقعے کی سنگینی سے آگاہ ھیں، اس معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ھے، انہوں نے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ نصر اللہ گڈانی پر حملہ کرنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، وفد کی جانب سے شہید صحافی جان محمد کے قاتلوں کی گرفتاری میں پیشرفت کی سست روی پر تحفظات کے اظہار پر یقین دلایا کہ پولیس کی کوششیں جاری ھیں، قاتلوں کو جلد گرفتار کرلینگے، وفد نے صحافیوں کی پیشہ وارانہ زمہ داریوں کی ادائیگی کے ضمن میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پریس کلب کے صدر نے ڈی آئی جی سکھر کو پریس کلب کے وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، ڈی آئی جی سکھر آفس کے میڈیا کوآرڈینیٹر فرحان سرور بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں