ہم نے سیاسی چھتری اور خوشامد کے بغیر چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کی جدوجہد کی ہے، سکھر اسمال ٹریڈرز

تاجر برادری کو ٹیکسز کے مسائل ہوں یا بجلی گیس کے بحران کا سامنا ہو سکھر اسمال ٹریڈرز نے ان مسائل کے حل کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے،حاجی محمدجاویدمیمن

جمعرات 23 مئی 2024 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ ہم نے سیاسی چھتری اور خوشامد کے بغیر چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کی جدوجہد کی ہے، تاجر برادری کو ٹیکسز کے مسائل ہوں یا بجلی گیس کے بحران کا سامنا ہو سکھر اسمال ٹریڈرز نے ان مسائل کے حل کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے، آج شہر بھر کی تاجر تنظیمات سکھر اسمال ٹریڈرز کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھیں تاکہ ان کے مسائل آئندہ بھی بہتر انداز سے حل کرائے جاسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر روڈ انجمن تاجران کے سینئر ممبران رشیم گلی کے سلیم میمن، اشرف میمن، عبدالعزیز ہاشمانی، نشتر روڈ کے محمد رضوان و دیگر ، چمٹا گلی کے شاہد میمن جیولری کاسٹمکس، مدنی اسٹریٹ کے ماما صغیر، نسیم فاروقی، فیروز راجپوت کی جانب سے سکھر اسمال ٹریڈرز کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نشتر روڈ کے تاجر رہنما?ں کی جانب سے حاجی محمد جاوید میمن کو سکھر اسمال ٹریڈرز کا صدر، محمد عامر فاروقی کو جنرل سیکریٹری، عبدالقادر شیوانی، رئیس قریشی کو نائب صدور، محبوب صدیقی کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، جاوید میمن، شعیب میمن کو سپریم کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں پیش کیں۔

اس موقع پر نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر اور سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ سکھر اسمال ٹریڈرز میں شامل تاجر تنظیمات نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں منتخب کر کے ہم پر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے ہم ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیںپہنچائیں گے، ہماری جانب سے اٹھایا جانیوالا ہر قدم صرف اور صرف تاجر برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر اسمال ٹریڈرز نے جو تاجروں کیلئے خدمات سرانجام دیں ہیں آج ان کی آواز ملک کے کونے کونے میں گونج رہی ہے،تاجروں کے اتحاد و یکجہتی سے سکھر اسمال ٹریڈرز کو تاجروں کا مزید مضبوط پلیٹ فارم بنائیں گے اور جو بھی تاجروںکے مسائل ہونگے ان کے حل کیلئے صوبائی و ملکی سطح پر بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ نشتر روڈ پہنچنے پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنمائوں کاجگہ جگہ نشتر روڈ کے تاجروں کی جانب سے والہانہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں